برک شائر کے ایک پارک میں چاقو کے حملے میں3 افراد ہلاک،متعدد زخمی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مشرقی لندن کی کاؤنٹی برک شائر میں نامعلوم شخص نے ریڈنگ کے ایک پارک میں چاقو سے متعدد حملے کئے.
جس کے نتیجے میں3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 25 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے. جس کے بارے میں یہ خیال ہے کہ اس کا تعلق لیبیا سے ہے جبکہ انسداد دہشت گردی کے محکمے سے تعلق رکھنے والے افسران اس وقت جائے وقوعہ پر موجود ہیں. تاہم حملوں کے مقاصد کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا.
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمدردی حملے میں متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں