عیدالاضحی پر لاپرواہی سے کرونا پھیل سکتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے عید سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عید پر لاپرواہی کی گئی تو کرو نہ پھیلنے کا خدشہ ہے.
عید الفطر پر لاپرواہی کے باعث ہی کرونا تیزی سے پھیلی .
جمعرات کو وفاقی دارالحکومت میں آئسولیشن ہسپتال اور وبائی امراض کے علاج کے جدید مرکز کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے.
ہم ان ممالک میں شامل ہیں جہاں کرونا وبا کی شدت کم ہو رہی ہے.
مزید وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی اس موقع پر صوبہ سندھ کے معاملات آسان کرونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں