وفاقی حکومت نے کرونا وائرس پر سندھ حکومت کی کوئی مدد نہیں کی، بلاول بھٹو زرداری

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کرونا وائرس پر صوبائی حکومت کی کوئی مدد نہیں کی.
جبکہ بجٹ ایسے پیش کیا گیا جیسے کرو نا وائرس کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے ہم سمجھ رہے تھے کہ یہ ایک وبا کا بجٹ ہوگا. جب سے وبا آئی ہے ہر متنازع مسئلہ اٹھایا جا رہا ہے بلاول بھٹو نے کہا کہ امید تھی کہ وفاق کی طرف سے ہر صوبے کے لیے ہیلتھ پیکج ہوگا. تاہم حکومت ایسے ترقیاتی منصوبے بنا رہی ہے جس سے سیاسی فوائد حاصل ہوں.
یہ وقت صوبائی حکومتوں کو سپورٹ کرنے کا تھا تاکہ پی ٹی آئی کا بجٹ عوام کو تحفظ دیتا .
بجٹ میں ٹڈیوں کے مسئلہ کو بھی نظر انداز کیا گیا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت دہشت گردی میں ملوث واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے. رینجرز حملوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں