عالمی بنک،ایشائی بنک اور انٹرنیشنل انفراسٹرکچربنک کیساتھ معاہدوں کی تقریب میںوزیراعظم کی شرکت،دستخط اقتصادی امورنور عالم نے کئے.
رقم کرونا رسپانس میں زیر استعمال آئے گی.
بجٹرسپورٹ کیلئے پاکستان کو مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب ڈالر رعایتی قرضہ فراہم کریںگے. جمعہ کو حکومت پاکستان اور مالیاتی اداروں کے درمیان معاہدے طے پاگئے.عمران خان اور وفاقی وزیر خسرو بختیار نے شرکت کی.
وفاقی اقتصادی امور کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ رقم کرونا رسپانس میںاستعمال کی جائے گی.
وزیر اعظم اور وفاقی وزیر نے تینوںعالمی بینکوں کا شکر یہ ادا کیا.
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار نے کہا کہ رعایتی بنیاد پر مالی امداد ملنا عالمی برادری کا پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے
