Shafqat

موٹروے کیس کا ایک مرکزی ملزم گرفتار، زیادتی کا بھی اعتراف کر لیا

سی ٹی ڈی پولیس نے موٹر وے زیادتی کیس میں ملزم عابد علی کے ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے جسے خود سے گرفتاری دینے والے ملزم وقار الحسن کے سالےعباس کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا.
شفقت کو دیپالپور سے حراست میں لیا گیا اور اسے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے.
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شفقت سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور اس نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ہے.
وہ واردات کے روز جائے وقوعہ پر موجودتھا.
شفقت کا ڈی این اے بھی متاثرہ خاتون کے نمونوں سے میچ کرگیا ہے
جس کے نتیجے میں پولیس کے ہاتھ ثبوت آ گیا ہے. پولیس کے مطابق پورا گینگ ٹریس کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں.
اور عابد علی کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں