پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے اقوام متحدہ کی کی جائزہ رپورٹ 2020 جاری؛پاکستان ہدف نمبر 13 حاصل کرنے میں کامیاب

اسلام آباد: اقوام متحدہ نے پائیدار ترقی کے اہداف پر عملدرآمد سے متعلق 2020 کی جائزہ رپورٹ جاری کردی جس کے تحت پاکستان 200 میں سے پائیدار ترقی کا ہدف نمبر13حاصل کرنے والے93 ممالک میں شامل ہے۔ پاکستان نے ہدف نمبر 13 مقررہ مدت سے 10 سال پہلے حاصل کر لیا۔
یہ سب جنگلات کے رقبے میں اضافے،کلین گرین پاکستان ،ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں ملکی سطح پر کمی ، الیکٹرک گاڑیوں کے متعلق پالیسی اور پاکستان کلائمیٹ ایکٹ 2017 ء جیسے اقدامات کے باعث ممکن ہوا ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ماحولیاتی ترقی، قابل تجدید توانائی اور قومی شجرکاری منصوبوں کے باعث موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے میں کافی مدد مل رہی ہے ۔
شیر وزیر اعظم امین اسلم نے بتایا اقوام متحدہ کی سالانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق 200 ممالک میں سے 93 نے پائیدار ترقی کا گول نمبر 13 کلائمیٹ ایکشن حاصل کرلیا، ان میں پاکستان بھی شامل ہے،جنھوں نے 2030 ء کی مقررہ مدت سے 10 سال پہلے حاصل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں