چینی بحران میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا آغاز،مافیازکو نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چینی بحران میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے.
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چینی بحران کی فرانزک رپورٹ اور چینی کے بحران میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی.
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام چینی بحران کا معاملہ دب جانے کی باتوں پر دھیان نہ دیں کسی کو بھی غریب عوام کو نقصان پہنچا کر پیسہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی.
مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے.
مزید وزیراعظم نے کہا کہ اتوار سے جزوی طور پر بین الاقوامی پروازوں کی فضائی حدود کھول رہے ہیں فضائی آپریشن بیرون ملک کام کرنے والوں کے لئے معاون ہوگا اوورسیز پاکستانیوں کوحکومت ہر طرح سے سہولت فراہم کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں